Allama Aftab Jafri’s murder an irreparable loss of Palestine Cause in Pakistan

NOVANEWS

View photo in messageaftab_jafri.jpg
Palestine Foundation of Pakistan Leaders Former MNA Muzaffar Ahmed Hashmi, Allama Qazi Ahmed Noorani Siddiqi of Jamiat Ulema Pakistan (JUP), Molana Sadiq Raza of Majlis Wahdat Muslameen (MWM), Mehfooz Yar Khan Advocate of Pakistan Awami Muslim League (PAML) and Sabir Karbali Central Spokesman of Palestine Foundation Pakistan on Wednesday vehemently condemn the targeted killing of Palestine Foundation Guardian council’s member Allama Aftab Haider Jafri in a day light end termed that the targeted killing of Allama Aftab Haider Jafri was a U.S and Zionist conspiracy to eradicate the staunch supporter of Palestine cause.
They alleged that American funded terrorists were involved in the assassination of Allama Aftab Haider Jaffari and vowed that they would continue the mission of Allama Aftab Haider Jaffari for the freedom of land of Palestine from illegitimate occupation of Zionist regime.
The leaders said that the martyrdom of Allama Aftab Haider Jafri was irreparable loss of Palestine Liberation movement in Pakistan and paid rich tribute to the brave leader who spent his life for the liberation and support of oppressed people of Palestine.
They said that the martyr Allama Agha Aftab Haider Jafari was a renowned scholar and he was a symbol of unity between Sunni and Shia Muslims. They said that Allama Jafari offered memorable and unforettable services to the just cause of Palestine in Pakistan.
They demanded of the immediate arrest of the terrorists involved in the killing of Allama Aftab Haider and termed that the killing of Allama Aftab Haider in a day light has exposed the failure of Law enforcement agencies.
The PLF leaders said that the government had failed to protect the notables and people of Karachi from the terrorists. They offered fateha for the rest of the soul of Allama Aftab Haider.
علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کا قتل سر زمین پاکستان پر فلسطینی کاز اور تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں نا قابل تلافی نقصان ہے۔شہید علامہ آغا آفتاب جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے اپنی تمام تر زندگی فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد میں گزاری۔
 مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مولانا صادق رضا،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، اور صابر کربلائی کا مذمتی بیان
کراچی( )علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کا قتل سر زمین پاکستان پر فلسطینی کاز اور تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں نا قابل تلافی نقصان ہے۔شہید علامہ آغا آفتاب جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے اپنی تمام تر زندگی فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد میں گزاری۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماﺅں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ علامہ آغا آفتاب جعفری کا شمار ایسے بہادر افراد میں ہوتا ہے کہ جنہوںنے ہمیشہ عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف صدائے حق بلند کی اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو اسی صدائے حق کو بلند کرنے کے جرم میں امریکی اور اسرائیلی گماشتوں نے دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ آغا آفتاب حیدرجعفری امریکہ مخالف بہادر سپاہی تھے اور آج ہمیں افسوس ہے کہ ملت پاکستان ایک بے باک اور نڈر سپاہی سے محروم ہو گئی ہے کہ جس کی ساری زندگی طاغوتی طاقتوں سے مقابلے میں نبرد آزمائی میں گزری ہے۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت آزادی فلسطین کی راہ میں پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ ہے اور شہید آغا آفتاب جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکہ مخالفت کی صف اول میں رہتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ سر زمین پاکستان پر فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے اور شہید آفتاب جعفری کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔واضح رہے کہ فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری کو منگل کی صبح امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیاتھا۔
والسلام
علی احمر
انچارج میڈیا سیل۔0334-3206768
محترم جناب اسائمنٹ ایڈیٹر/چیف ایڈیٹر/چیف رپورٹر/رپورٹر/صحافی حضرات/کیمرہ مین اور فوٹو گرافر حضرات 
السلام علیکم
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ الحاج محمد رفیع اور دیگر فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے مورخہ 8نومبر 2012 ء،بروز جمعرات،بوقت ٹھیک 5بجے شا م کراچی پریس کلب میں خطاب کریں گے۔
آپ سے گذارش ہے کہ اس پریس کانفرنس میں شرکت فرمائیں اور کوریج کریں ۔شکریہ
بتاریخ: 08نومبر2012ئ
بروز: جمعرات
بوقت ©: 5بجے شام
بمقام : کراچی پریس کلب


والسلام
علی احمر
انچارج میڈیا سیل۔03343206768

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *