PLF to observe Palestine Week to commemorate the Nakba anniversary

NOVANEWS

Palestine Foundation of Pakistan has announced it will observe a Palestine Week in commemoration of the anniversary of Youm-e-Nakba when hundreds of thousands of Palestinians were forced to leave their homes.

“Youm-e-Nakba or Catastrophe Day brought massacre and expulsion of innocent defenseless Palestinians, said former MNA Muzaffar Hashmi, member of central patrons committee of the PLF. Along with Allama Qazi Ahmed Noorani, Allama Sadiq Raza Taqvi, Mehfooz Yar Advocate and Sabir Karbalai, he was speaking at a press conference at Karachi press club.
The PLF leaders announced weeklong programmes under the title of support to the Palestinians right to return their homeland Palestine.
Muzaffar Hashmi said that the Palestine Week will be observed from May 10 to May 16 in all over Pakistan.
“We appeal to all Pakistanis to observe Friday May 10 as a day of solidarity with Palestinians,” said Allama Qazi Ahmed Noorani.
Allama Sadiq Raza Taqvi said that on the one hand, around 5 million Palestinians have to live outside of Palestine due to Zionist occupier Israel’s denial to the legitimate right of Palestinians to return Palestine and on the other international community remains silent over this unpardonable injustice being done to Palestinians.
Mehfooz Yar Khan said that Nakba anniversary is being observed across the world. He disclosed that Palestinians in Jordan, Syria, Lebanon and Egypt will march to Palestine in a bid to enter into their sacred Palestine on the 65th anniversary of Nakba Day.
“PLF Pakistan will hold special programmes such as seminars, rallies and exhibitions in collaboration with Jamaat-e-Islami, Jamiat Ulema-e-Pakistan, Awami Muslim League, Majlis-e-Wahdat-e-Muslimeen and other parties to express solidarity with Palestinians,” Sabir Karbalai, spokesman for the PLF said.
The PLF officials demanded of the United Nations, NAM, APU, OAS, AU, European Union, Arab League and OIC to break their silence and voice their support for the right of Palestinians to return Palestine without any delay.
They said that it was unujust and illogical that the racist Jewish terrorists of Hagana and Irgun brought Jews from across the world to Palestine and imposed an illegitimate state of Israel on Palestinian Arabs by massacring the sons of the soil and forced them to leave their abodes.
They said that Palestine is the land that belongs to Palestinian Muslims, Christians and Jews. Non-Palestinians and the illegal migrant Jews brought under Aliyah and Aliyah Bet have no right to live in Palestine. They must be sent back to their homes and Palestinians must be brought back to live in Palestine.
The PLF Pakistan vowed that they would continue their support till the last Palestinian refugee is brought back to the sacred land of Palestine. They said that all countries should use their influence and play their role for Palestinians right to return their homeland. They said that a referendum be held in which the Palestinian Muslims, Palestinian, Christians and Palestinian Jews should decide what sort of state they desire on their motherland and there must be no Israel on the sacred land of Palestine.

 

پریس کانفرنس
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ’’یوم نکبہ ‘‘ پر ہفتہ فلسطین منانے کا اعلان کر دیا،فلسطینیونں کی فلسطین واپسی کی مہم چلانے کا اعلان 
10مئی بروز جمعہ کو ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کی اپیل،بعد نماز جمعہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان
انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ’’یوم نکبہ ‘‘ پر ہفتہ فلسطین منانے کا اعلان کر دیا،فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کی مہم چلانے کا اعلان ،10مئی بروز جمعہ کو ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کی اپیل،بعد نماز جمعہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کاا ظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (رہنما جماعت اسلامی)، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطین کی آزادی کی تحریک میں کام کرنے والے حریت پسندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال یوم نکبہ کو ’’فلسطینیوں کی فلسطین واپسی ‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا اور اس حوالے سے فلسطین کے اندر بھرپور پروگرام تشکیل دئیے جائیں گے جبکہ فلسطین کے باہر سرحدوں پر اردن،مصر،لبنان اور شام سے ہزاروں فلسطینی اپنے وطن کی طرف مارچ کریں گے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک میں آزادئ فلسطین کے لئے کام کرنے والے رضا کار اپنے اپنے ممالک میں خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے،اسی حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ یوم نکبہ کو ملک بھر میں ’’فلسطینیوں کی فلسطینی واپسی‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں ملک بھر میں 10مئی بروز جمعہ کویوم احتجاج و یوم یکجہتی فلسطین قرار دیتے ہیں اور پاکستان کی تمام اکائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے آئمہ جمعہ کو خطوط لکھے جا چکے ہیں جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کے حق واپسی پر بات کریں ۔اسی طرح فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام ٹی وی چینلز کے ڈائرکٹر پروگرام نیوز اور ڈائرکٹر کرنٹ افئیرز سمیت ڈائرکٹر نیوز کو خطوط لکھے ہیں جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز پر یوم نکبہ کی خصوصی نشریات دکھائی جائیں اور فلسطینیوں کے حق واپسی پر زور دیا جائے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،جمعیت علماء پاکستان،جماعت اسلامی،پاکستان عوامی مسلم لیگ اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ملک بھر میں یو م نکبہ کے عنوان سے 10مئی سے 16مئی ہفتہ فلسطین منایا جائے گا اور اس عنوان سے احتجاجی مظاہرے،سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ہم اقوام متحدہ ،او آئی سی،یورپی یونین،غیر جانبدار ممالک کی تنظیم اور دیگر علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور لاکھوں فلسطینیوں کو ان وطن فلسطین میں واپس آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ن کاکہنا تھا کہ فلسطین روز اول سے فلسطینیوں کا وطن ہے،جسے دنیا کی کوئی طاقت ان سے جدا نہیں کر سکتی اور فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن لوٹ جائیں او ر اپنی زندگی گزاریں ۔اسرائیل ایک ایسا سرطان ہے جو نہ صرف فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ اور پھر ایشیاء سمیت پورے عالم اسلام او ر پوری دنیا کو اپنے پنجوں سے زخمی کرنا چاہتا ہے تاکہ پوری دنیا کے لوگ غاصب اسرائیل کے محتاج ہو جائیں او ر اس کے غلام بن جائیں ۔اگر ہم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لئے آواز نہ اٹھائی تو عنقریب پوری دنیا اسرائیلی سرطان کی لپیٹ میں آجائے گی اور پھر پانی سر سے گزر چکا ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ سنہ 1948ء سے قبل لا کر بسائے جانے والے یہودیوں کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سر زمین فلسطین کے مالک بن بیٹھیں اور اس سر زمین کے مالکوں کو بے گھر کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہایسے تمام فلسطینی جو سنہ 1948ء کے وقت فلسطین میں آباد تھے خواہ وہ کسی بھی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں ان کو حق حاصل ہے کہ فلسطین لوٹ آئیں اور آنے کے بعد ایک عمومی ریفرنڈم کے ذریعے اپنے لئے ایک حکومت یا نظام کا فیصلہ کریں اور پھر وہ نظام یہ فیصلہ کرے کہ سنہ 1948ء کے وقت اور اس کے بعد دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے یہودیوں اور صیہونیوں کو فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے یا نہیں۔اور ایسے حالات میں صرف ایک ریاست کا وجود ہو جس کا نام فلسطین جو نیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاک کاشغر ۔

والسلام۔۔علی احمر۔۔انچار ج میڈیا سیل ۔۔۔0334-3206768/0321-2487492

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *